۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید جوھر عباس

حوزہ/ آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی مسلسل زندگی اعلاء کلمہ حق و فروغ تعلیمات اہل بیت علیہم السلام نیز اتحاد امت مسلمہ میں بسر ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جوھر عباس و اراکین المصطفی فاؤنڈیشن نے آیت اللہ تسخیری رضوان اللہ علیہ کی خبر رحلت پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی اور کہا کہ مرحوم زندگی کے اخیر برسوں میں ضعف جسمانی و نقاہت بدنی کے باوجود اپنے فریضہ کو با حسن خوبی انجام دیتے رہے۔

تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

روز گذشتہ انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی کہ مشاور عالی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری دارفانی کو الوداع کہہ گئے... 
آپ کی مسلسل زندگی اعلاء کلمہ حق و فروغ تعلیمات اہل بیت علیہم السلام نیز اتحاد امت مسلمہ میں بسر ہوئی۔
آپ اپنی دینی و فرهنگی و سیاسی فعالیت و کار کردگی کے ساتھ ساتھ مشاور عالی رہبر معظم بھی تھے اور زندگی کے اخیر برسوں میں ضعف جسمانی و نقاہت بدنی کے باوجود اپنے اس فریضہ کو با حسن خوبی انجام دیتے رہے۔
رب غفور کی بارگاہ میں آنجناب کی بخشش و مغفرت کے ملتجی نیز وابستگان  و بالخصوص رہبر معظم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے صبر جمیل و تسکین قلب کے دعا گو ہیں۔

والسلام 
سید جوھر عباس و اراکین المصطفی فاؤنڈیشن

تبصرہ ارسال

You are replying to: .